کینیا کے فوجی صومالیہ میں داخل ~ The News Time

Sunday 16 October 2011

کینیا کے فوجی صومالیہ میں داخل

کینیا کے فوجیوں کا صومالیہ کی سرحد عبور کرنے کا فیصلہ حالیہ ہفتوں میں کینیا سے غیر ملکی امدادی کارکنوں اور سیاحوں کو اغوا کر کے صومالیہ لے جانے کے واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بی بی سی کے نمائندے کو بتایا کہ کم از کم پچیس بکتر بند گاڑیاں جن میں کینیا کے فوجی سوار ہیں، صومالیہ کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔
کچھ اطلاعات کے مطابق کینیا کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے صومالیہ میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔
حالیہ دنوں میں کینیا کی سرزمین سے کئی غیر ملکی سیاحوں کو اغوا کر کے صومالیہ لے جایا گیا ہے۔
صومالیہ کے شدت پسند گروہ الشباب نے تردید کی ہے کہ وہ کینیا سے غیر ملکیوں کے اغوا میں ملوث ہے۔

0 comments:

Post a Comment