جی ٹوئنٹی کے وزراء خارجہ کا اجلاس ~ The News Time

Sunday 16 October 2011

جی ٹوئنٹی کے وزراء خارجہ کا اجلاس

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا کے بیس بڑے معاشی ممالک کی تنظیم جی ٹوئنٹی کے وزراء خارجہ نے ایک اجلاس میں یورپی معاشی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی کا تعین کر لیا ہے۔
پیرس کے دو روزہ اجلاس کا مقصد، یورو کرنسی استعمال کرنے والے ملکوں کو درپیش قرضوں کے بحران کا خاتمہ اور اِس بحران کے، عالمی معیشت میں سرایت کرنے سے بچانے کے اقدامات طے کرنا تھا۔
اجلاس کے بعد فرانسیسی وزیرِ خزانہ فرانکوئیس بیرائن نے بتایا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے بہت سی تجاویز سامنے آئی ہیں جنہیں آئندہ ہفتے برسلز میں جی ٹونٹی کے سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اُن کے مطابق، برسلز کا اجلاس عالمی معیشت کی بہتری کے لیے فیصلہ کُن ثابت ہو گا۔
امریکی وزیرِ خزانہ ٹِموتھی گیتھنر نے کہا کہ یورپ کی مدد کرنے میں جی ٹونٹی ممالک کا بھرپور مفاد ہے اور ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے ذریعے اپنی مدد جاری رکھیں گے۔
’آئی ایم ایف مالی وسائل کا قابلِ ذکر ادارہ ہے۔ ہم یورپی مالی وسائل کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے وسائل کو بھی استعمال کر کے یورپ کو بچانے کے لیےایک جامع منصوبہ تیار کریں گے۔‘

0 comments:

Post a Comment