کاغذی شیروں کو نہیں مانتا،الطاف ~ The News Time

Sunday 30 October 2011

کاغذی شیروں کو نہیں مانتا،الطاف

کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبےسندھ کے دارالحکومت  کراچی میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کےقائدالطاف حسین نے کہاکہ  زرداری  گو کا نعرہ لگانے والے کے مقابلے میں نو نواز نو کا نعرہ لگاتا ہوں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق کراچی میں تبت سینٹر سے مزارقائداعظم تک بڑی تعداد میںموجود ہزاروں کارکنان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کاغذی شیروں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے خطاب کے دوراں کہاکہ لاہور کے جلسے میں صدر کےخلاف نازیبا زبان استعمال کی جس کی وجہ سے ہم عوام اور جمہوریت کی خاطر صدر کے ساتھ ہیں۔
متحدہ کے قائد نے کارکنان سے کہاکہ  صدر  نے جمہوریت  کےلیے 10 سال سے زیادہ عرصہ جیل کاٹی ہے جب کہ شریف برادران 1 سال بھی جیل میں نہیں گزار سکے ہیں۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کو مشورہ دیا کہ وہ  انتحابات کا انتظار کریں کیونکہ ہم لٹکانے کی بات نہیں کرتے ہیں جو یہ بات کرتے ہیں وہ جدہ بھاگ جاتے ہیں ہم کسی کو بھی آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
الطاف حسین نے کہاکہ حکومتی پالیسوں پر احتجاج و تنقید ادب کے دائرے میں کی جائے جالب کی روج بھی تڑپ جاتی ہوگی جب  کوئی کرپٹ حکمران ان کی انقلابی شاعری کو لہک لہک سے پڑتا ہوگا۔
 انہوں نے حبیب جالب سے معذرت کرتے ہوئےان کی میں وہی نظم پڑھی ‘میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا’ پیروڈی میں پیش کردیا۔
قائد تحریک الطاف حسین نے کہاکہ  قوم کی ماں  بہن کی بات کرنے والے پہلے اپنی اور قوم کی بہوں عائشہ احد کو تو انصاف دیں۔
انہوں نے تمام جماعتوں کے رہنماوں سے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں کیونکہ پاکستان اندرونی و بیرونی مشکلات میں گھیرا ہوا ہے۔
آج کا جلسہ شریف برادران کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگیا ہےجب کہ جنرل ضیاءچلےگئے مگر ان کو چھوڑ گئے ہیں۔
انہوں نےسندھی زبان میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔

0 comments:

Post a Comment