افغانستان،آئل ٹینکر پرحملہ،10ہلاک ~ The News Time

Wednesday 26 October 2011

افغانستان،آئل ٹینکر پرحملہ،10ہلاک


کابل: امریکا اور اتحادی فوج کے زیر قبضہ ملک افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں  آئل ٹینکر پر بم حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک 24 سےزائد زخمی ہوگئے۔
نمائندے کے مطابق  صوبہ پروان کے ترجمان خالد روشنا نے بتایا کہ ٹینکر ز پر پہلے چھوٹا دھماکہ  ہوا  جس سے تیل رسنے لگا جیسے لینے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تو بڑا دھماکہ ہوا ۔
صوبائی حکومت کی جانب سے موصول ہونے  والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق  10 سے زائد  افراد ہلاک 24 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد فی الحال نہیں  بتائی جاسکتی ہے ۔
صوبائی حکام نے مزید بتایا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے جب کہ زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد  کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے جن میں چند کی حالت انتہائی  تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ دھماکے میں کون ملوث ہے  کیونکہ ہم اس حوالے سے تحقیقات جاری  ہیں۔
یاد رہے  اس قبل ہونے والے تمام دھماکوں کے الزامات طالبان یا پھر پاکستان  کے سرحدی علاقوں  میں موجود عسکریت پسندوں پر لگائے جاتے رہے ہیں۔
پاکستان کے سرحدی علاقوں میں امریکا کی جانب سے وقفے وقفے سے ڈرون حملون   کا سلسلہ بھی کئی سالوں سے جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment