نیپرا کی جانب سے مقرر کئے جانے والے نزخوں کی تفصیلات طلب ~ The News Time

Monday 21 November 2011

نیپرا کی جانب سے مقرر کئے جانے والے نزخوں کی تفصیلات طلب


اسلام آباد: پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے رینٹل پاور کے مختلف پراجیکٹس پر نیپرا کی جانب سے مقرر کئے جانے والے نزخوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایم ڈی پیپکو نے بتایاکہ رشمارینٹل پاور کی ایڈوانس رقم ساڑھے چار ارب روپے سے زائد وصول کرلی ہے تاہم اس پر مارک اپ ایک ارب پینتیس کروڑ روپے بنتاہے جس کی وصولی کا نوٹس دیا ہے۔
ایم ڈی نے بتایاکہ مارک اپ نہ ملا تو رشما کی مشینری ضبط کرلی جائے گی اور اس کی مالیت بھی تقریبا مارک اپ جتنی بنتی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ سائلین کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ رینٹل کی بجلی کا نزخ مقرر کرتے وقت سوچ بچار نہیں ہوئی، یہ دیکھیں گے کہ رینٹل پاور سے کے ای ایس سی کو کتنے میں بجلی مل رہی ہے اور عوام کو کس نزخ پر بجلی دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب پتہ تھاکہ رینٹل پلانٹس 100 فیصد پیدوار نہیں دے سکتے تو نرخ کیسے مقرر کئے، غریب اپنے بچے کو ابلے پانی میں روٹی کھلانے پر مجبور ہے جب کہ فائدہ صرف ایک مخصوص طبقے کو ہورہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment