~ The News Time

Wednesday 23 November 2011


اسلام آباد: پاکستان میں موٹرے وے حکام نے شدید دھند کے پیش نظر حادثات سے بچنے کے لیے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شام 6 سے صبح 10 بجے کے درمیان موٹرویزپرسفر نہ کریں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں نیوزکانفرنس میں آئی جی موٹرویز کاکہناتھاکہ شہریوں کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ فوگ لائٹس لازمی لگائیں،زیادہ دھند کی صورت میں اور گاڑیاں پھنس جانے کی صورت میں انہیں قافلے کی شکل میں موٹرویز سے باہر نکالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک بورڈزکی مددسے دھندکی نشاندہی کی جائے گی،ریکوری اور دیگرسہولیات کیلئے ون فائیوکرینیں لینے پر غورجاری ہے جب کہ 12 ریکوری وہیکلز کو سڑکوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment