امریکاپاکستان کواپناکام کرنےدے،ہوتی ~ The News Time

Friday 28 October 2011

امریکاپاکستان کواپناکام کرنےدے،ہوتی


پشاور : پاکستان شمال مغربی صوبے خیبر پختوانخوا کے وزیرا علیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ امریکا اپنا کام خود کرے اور پاکستانیوں کو اپنا کام کرنے کردیا جائے۔
پولیس لائنز پشاور میں رسالپور میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ  دہشت گرد پولیس کو نشانہ بنا کر اس کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  دہشت گردی  کے خلاف جنگ ملک میں جاری ہے اور پاکستان کی عوام اس مہلک وائرس  سے نبر آزما ہے جس کے لیے اس نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کا صوبہ خیبر پختوانخوا سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے  جس میں امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں، آرمی کی جانب سے آپریشن اور تحریک طالبان  پاکستان  کے حملے شامل  ہیں۔

0 comments:

Post a Comment