نیٹو ہیلی کاپٹرزکی پاکستانی حدود میں پرواز ~ The News Time

Wednesday 26 October 2011

نیٹو ہیلی کاپٹرزکی پاکستانی حدود میں پرواز


پشاور: پاکستان کے سرکاری حکام کے مطابق  نیٹو  کے گن شپ ہیلی کاپٹر نے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کردی ہے۔
نمائندہ کو نام نہ بتانے کی شرط پر  سرکاری حکام نے بتایا کہ  افغانستان کی سرحدی حدود سے اڑنے والے نیٹو ہیلی کاپٹر  شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل  میں گھس آیا جو کہ بین الاقوامی سرحدی حدود کی خلاف ورزی ہے۔
 انہوں نے مزید بتایاکہ نیٹو ہیلی کاپٹر 15 منٹ تک علاقے کا جائزہ لینے کے بعد واپس افغانستان چلا گیا ۔
علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی پرواز نے خوف  و ہراس پیدا کردیا ہے کیونکہ یہاں رہائش پذیر افراد کی بڑی تعداد امریکی ڈرون حملوں کا شکار رہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment