
امریکی حکام قندھار سے فوجیوں کے انخلاءکی تعداد اور نظام الاوقات بتانے کے لئے تیار نہیں، تاہم ان کے مطابق ہم کابل کی طرح کا انخلاءیہاں بھی چاہتے ہیں جہاں اب غیرملکی افواج کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے۔
اتحادی افواج کے نائب کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جنرل کرٹس ایم اسکپروٹی کا کہنا ہے کہ ہم کابل ک
ی طرح قندھار میں بھی افغان سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول بڑھانا چاہتے ہیں۔
کچھ افغان حلقوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے تاہم زیادہ تر کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا سیکیورٹی فورسز خصوصاً پولیس طالبان کو کنٹرول کرسکے گی۔
امریکی حکام کے خیال میں قندھار اور گردونواح میں تشدد کی لہر میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں رواں برس کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment