ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے ہنگامی حالت کا اعلان ~ The News Time

Tuesday 25 October 2011

ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے ہنگامی حالت کا اعلان

ترکی میں شدید زلزلے کے نتیجے میں دو سو سترہ افراد ہلاک اور 1090 زخمی ہو گئے۔ یہ زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ تین تھی۔

ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تھی۔

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن استبول سے صوبہ وان روانہ ہو گئے ہیں جو اس زلزلے کا مرکز بتایا گیا ہے۔ ترکی ارضیاتی محمکے کے سربراہ مصطفیٰ ایردک کے مطابق یہ زلزلہ عالمی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 41 منٹ پر آیا، جب کہ اس کا مرکز صوبہ وان سے 19 کلومیٹر شمال مشرق میں سات کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ایرانی سرحد کے قریب اس مقام پر صوبہ وان کا شہر تبانلی واقع ہے۔

خبر رساں ادارے اناطولیہ نے نائب وزیر اعظم بیسِر اتالے کے حوالے سے بتایا ہے کہ وان شہر کے مرکزی علاقے میں 10 عمارتیں اس زلزلے کے باعث گِر گئی ہیں، جبکہ ایرسس نامی شہر میں بھی 20 سے 25 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ہلالِ احمر کے مطابق ایک پچیس منزلہ عمارت بھی تباہ ہوئی ہے۔ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقصانات کا درست اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اناطولیہ نے ترکی وزیر صحت رجب اکداگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک فضائی ایمبولینس اور متعدد ہیلی کاپٹر امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے متاثرہ علاقے میں روانہ کر دیے گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment