عبداللہ گل سے زرداری کی ملاقات ~ The News Time

Monday 31 October 2011

عبداللہ گل سے زرداری کی ملاقات


استنبول : پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور ترکی کے صدر عبداللہ گل نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید گہرا اور مضبوط کرنے کے لیے کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے اتفاق کیا ہے۔
دونوں رہنماﺅں نے پیر کو تفصیلی ملاقات میں ای سی او تجارتی معاہدے‘ گل ٹرین‘ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی تعاون کی کونسل اور ترکی یونیورسٹیز کے اشتراک سے پاکستان میں ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے کے معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
پاکستانی صدر کے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی اور پاکستانی سفیر ہارون شوکت نے صدر زرداری جب کہ پاکستان میں ترکی کے سفیر ہزلان بابر نے ترک صدر کی معاونت کی۔
قبل ازیں ترک صدر عبداللہ گل جو (کل) منگل کو سہ فریقی سربراہ اجلاس کی میزبانی کریں گے نے پیر کی شب صدارتی محل میں صدر آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
اس موقع پر تینوں صدر نے باہمی دلچسپی کے معاملات اور تینوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

0 comments:

Post a Comment