میرپور: دوسرے ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز فاتح ~ The News Time

Sunday 16 October 2011

میرپور: دوسرے ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز فاتح

میر پور میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے سشکست دے کر سیزیز دو صفر سے جیت لی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف تینتالیسویوں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیمیوئل نے بارہ چوکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابلِ شکست اٹھاسی رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز سمنز رہے، انہوں نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسی رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیرِ بنگال سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک موقع پر صرف اٹھاون نز کے مجموعی سکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔
بنگلہ دیش کے نمایاں بلے باز مشفکر رحیم رہے، انہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے انہتر رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کے دوسرے نمایاں بلے باز ناصر حسین رہے، انہوں نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چون رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روچ نے تین، رام پال اور ڈیرن سامی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ تیرہ اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چالیس رنز سے شکست دی تھی۔

0 comments:

Post a Comment