جوہری پروگرام کی منتقلی کاایرانی منصوبہ ~ The News Time

Monday 24 October 2011

جوہری پروگرام کی منتقلی کاایرانی منصوبہ


لندن: ایران نے حساس ایٹمی سرگرمیوں کی غرض سے نیو کلیئر مواد زیر زمین ٹینکرز میں منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
ایرانی سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یورینیم کے میٹریل کی پہلی کھیپ جلد مقدس شہر قم کے قریب فردو سائٹ منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کے مطابق زیر زمین سائٹ میں افزودگی پر کام جلد شروع ہوگا۔ یو ایف 6 مواد مشینوں میں بھر دی جاتی ہے جو یورینیم کو ریفائن کرتا ہے۔
 ذرائع کے مطابق افزودہ یورینیم نیوکلیئر پاور پلانٹس میں بطور ایندھن استعمال کیا جاسکتا ہے یا اگر ہائر ڈگری تک پروسیس کہا جائے تو مذکورہ میٹریل ایٹم بم بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 3
مغرب کو خدشہ ہے کہ ایران مذکورہ سرگرمیاں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment